Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جسٹس (ر) مظہر عالم کمپیٹیشن اپیلیٹ ٹریبیونل کے چیئرمین مقرر

حکومت نے جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کو کمپیٹیشن اپیلٹ ٹریبونل کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مظہر عالم میاں 68 سال کی عمر تک چیئرمین کمپیٹیشن اپیلٹ ٹریبونل ہوں گے، جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کی 68 سال عمر جولائی 2025 میں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل مسابقتی کمیشن کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اپیلٹ ٹریبونل میں سابق جج کی تعیناتی سے کیسز جلد نمٹیں گے، اِس وقت کمپیٹیشن اپیلٹ ٹریبونل میں 212 اپیلیں زیرِ التوا ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ 10 سالوں میں سے ساڑھے سات سال ٹریبونل غیر فعال رہا ہے، کاروباری ادارے ہائیکورٹ میں سی سی پی آرڈرز کے خلاف رِٹ پٹیشنز دائر کرتے رہے، ابھی تک ایسی 140 رِٹ پٹیشنز دائر ہو چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں