Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرادی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما دوست محمد خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی دوست محمد خان نے  سیکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں سے صرف پاکستان مسلم لیگ اور میاں نواز شریف نکال سکتے ہیں، ملکی مسائل کا حل نواز شریف کی لیڈرشپ اور ان کی ٹیم کے پاس ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ ہمارا منشور اور نعرہ سب کے سامنے ہے، نواز شریف نے مشکلات کے باوجود بھی قوم کی خدمت کی ہے۔

نواز شریف کی بدولت ملک میں ترقی آئی ہے، نواز شریف کے دور میں ہی مالاکنڈ ڈویژن میں بجلی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے۔  سوئی گیس منصوبوں کا جال بچھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے سیاستدانوں نے صرف انتقامی سیاست کی ہے، اگر اللہ نے مزید موقع دیا تو سڑکوں اور تعمیراتی کاموں کا جال بچھا دوں گا۔

متعلقہ خبریں