Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی جماعت میں شمولیت کی خبریں، مفتاح اسماعیل نے خاموشی توڑ دی

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سیاسی جماعت میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ خبر شائع ہوئی کہ میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں، اس خبر میں کوئی سچائی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال میں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی ہے، ابھی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کر رہا۔

   واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ مفتاح اسماعیل سے معاملات طے پانے والے ہیں، مفتاح اسماعیل جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

متعلقہ خبریں