Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی عالم دین ٹریفک حادثے میں جاں بحق

معروف پاکستانی عالم دین مولانا بشیر الدین سیالوی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

  پولیس کے مطابق معروف پاکستانی عالم دین مولانا بشیر الدین سیالوی اپنی فیملی کے ہمراہ سرگودھا جا رہے تھے کہ انکی کار دوسری کار سے ٹکرا گئی۔

 حادثے کے نتیجے میں معروف عالم دین مولانا بشیر الدین سیالوی، حسنین نواز اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

   حادثے میں جاں بحق ہونے والے مولانا بشیر الدین سیالوی سلانوالی مدرسے کے مہتمم اور معروف عالم دین مولانا اشرف سیالوی کے صاحبزادے تھے۔

متعلقہ خبریں