Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا سیکیورٹی پلان سے متعلق سیکریٹری داخلہ کو خط

عام انتخابات 2024 میں پاک فوج ور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کے معاملے پر سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سیکریڑی داخلہ افتاب اکبر درانی کو سیکورٹی اہلکاروں کی کمی پورا کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق تعیناتی کو سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کو پورا کرنے کیلیے یقینی بنایا جائے، پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی بطور اسٹیٹک اور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی کو یقینی بنایا جائے، اسلام آباد میں اس وقت ساڑھے 4 ہزار اہلکاروں کی کمی ہے،اس وقت 9 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے،7 دسمبر سے پہلے الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے کنفرمیشن دی جائے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق پنجاب میں اس وقت ایک لاکھ 8ہزار 5سوپولیس اہلکار دستیاب ہیں، ایک لاکھ 69ہزار110 اہلکاروں کی کمی ہے،2 لاکھ 77 ہزار 610 اہلکاروں کی ضرورت ہے، فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 1500 اور رینجرز کے 1500 اہلکار اور آزاد کشمیر پولیس کے 1500اہلکاروں کی ضرورت ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 49 ہزار 77 اہلکاروں کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا کے پاس اس وقت 92 ہزار 360 اہلکار موجود ہیں، خیبر پختونخوا کو 56ہزار 717 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق سندھ میں اس وقت 1 لاکھ 23ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے، سندھ کے پاس اس وقت 1 لاکھ 5ہزار پولیس اہلکار موجود ہیں، سندھ میں اس وقت 33ہزار 462  اہلکاروں کی کمی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق بلوچستان میں اس وقت 31 ہزار 919 اہلکاروں کی ضرورت ہے، 18 ہزار 150 اہلکار دستیاب ہیں، بلوچستان میں اس وقت 13 ہزار 769 اہلکاروں کی ضرورت ہے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق ملک بھر میں اس وقت 3 لاکھ 28 ہزار 510 اہلکار دستیاب ہیں، ملک میں اس وقت 2 لاکھ 77 ہزار 558 اہلکاروں کی کمی ہے، الیکشن میں ملک بھر میں 5 لاکھ 91 ہزار 106 اہلکاروں کی ضرورت ہے، عام انتخابات کیلئے 3 لاکھ 28 ہزار 510 سیکورٹی اہلکار ہی دستیاب ہیں، عام انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے 2 لاکھ 77 ہزار 558 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اہلکاروں کی کمی کو پاکستان آرمی اورسول آرمڈ فورسز کےذریعے پورا کیا جائے، پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کو پولنگ اسٹیشن پر اسٹیٹک موڈ تعیناتی کیلیے ریکوزیشن کیا جائے، ملک میں امن و امان کی نازک صورتحال  کے پیش نظر ایسا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں