Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حلقہ بندیوں پر تحفظات؛ ایم کیو ایم کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

کراچی اور اندرون سندھ کی حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم کے تحفظات پر چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے چیف الیکشن کمشنر سے ہونے والی ملاقات میں کراچی اور اندرون سندھ میں کی گئی حلقہ بندیوں سے متعلق متعدد اعتراضات اٹھائے ہیں، ایم کیو ایم نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر جلد عدالت میں درخواست دائر کرے گی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کی تبدیلی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے ایم کیو ایم کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے کیماڑی، ملیر اور کورنگی میں کی گئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کو حیدرآباد، سکھر،نواب شاہ اور میرپور خاص میں ہونے والی حلقہ بندیوں پر شدید تحفظات ہیں۔

متعلقہ خبریں