پاک فوج کی جانب سے میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کے 52 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے میجر محمد اکرم شہید، نشان حیدر کے 52ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد اکرم شہید نے تمام تر مشکلات کے باوجود 1971کی پاک-بھارت جنگ کے دوران ِہلی کے محاذ پر دشمن کے انگنت حملوں کو بہادری سے پسپا کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر محمد اکرم شہید کی شاندار مزاحمت نے ہندوستانی فوج کو مادر وطن کے ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں کرنے دیا، یہاں تک کہ وہ شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مثالی جرات و بہادری مادرِ وطن کے محافظوں کی پہچان ہے، بِلا شُبہ میجر محمد اکرم شہید کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں، پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔



















