پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی رہنماء طاہرہ نسیم نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی رہنماء طاہرہ نسیم نے یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور پی پی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دروازے پر جمہوری کارکن کے لیے کھلے ہیں، ہم ملک میں سیاسی کارکنوں کی جمہوریت کیلئے جدوجہد کو سراہتے ہیں۔

جمہوری اور سیاسی سوچ رکھنے والے پیپلزپارٹی میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں موقع ملا تو ملک وقوم کیلئے خدمات سرانجام دیں گے، روزگار کے مواقع ملک کو جمہوری سیاسی استحکام کی طرف لے جائیں گے۔
تاریخ شاہد ہے پیپلزپارٹی کو ہمیشہ بحران زدہ حکومت ملی، ہم نے ملک کو استحکام کی طرف لانے کے لیے ہمیشہ کام کیا۔



















