Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چنگچی رکشوں سے متعلق ایک اور اہم فیصلہ

چنگچی رکشوں سے متعلق ایک اور اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق بغیر لائسنس چنگچی رکشوں کی باڈی بنانے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ غیر قانونی کام میں ملوث 8 افراد گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس اور منظوری چنگچی رکشوں کی باڈی بنانا غیر قانونی ہے۔ موٹر سائیکل کو غیر قانونی طور پر سواری رکشہ یا لوڈر بنانے کی اجازت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے غیر رجسٹرڈ چنگچی رکشے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

فیصلے کے مطابق پنجاب بھر میں چنگچی رکشہ کی رجسٹریشن، کمپنیوں کو ریگولرائز کیا جائے گا جبکہ رجسٹرڈ نہ ہونے والے چنگچی رکشوں کو پہلے بڑے شہروں سے نکالا جائے گا۔

متعلقہ خبریں