Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیر اعظم کا صحت کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے صحت کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت طبی تعلیم اور مریضوں کی دیکھ بھال میں اصلاحات کیلیے تشکیل شدہ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صحت کے شعبےکو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے بنائی گئی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں میڈیکل یونیورسٹیز کے اشتراک سے شعبہ صحت کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ شعبہ صحت میں گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ سطح پر اصلاحاتی حکمت عملی پر  بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ شعبہ صحت میں اصلاحات کیلیے 3 مراحل پر مشتمل حکمت عملی بنائی گئی ہے، شعبہ صحت میں عالمی معیار کے قواعد وضوابط کا نفاز یقینی بنانا ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈاکٹر عامر بلال کی قیادت میں اصلاحات کیلیے ٹاسک فورس کے اقدامات کو سراہا۔

انوار الحق کاکڑ نے صحت کے شعبے کی موجودہ صورتحال، اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان میں طبی تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ صحت کے شعبے کے ماہرین کی مانگ پوری کرنےکیلئے اصلاحات لائی جائیں، نرسنگ انتہائی اہم شعبہ ہے اس کی ترقی کے لیے مزید توجہ کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں