Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینیٹ کی بحری امور کمیٹی کا اجلاس، گوادر پورٹ سے متعلق اہم معاملے زیر غور

سینیٹ کی بحری امور کمیٹی کے اجلاس میں گوادر پورٹ سے متعلق اہم معاملے زیر غور آئے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت سینیٹ کی بحری امور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران گوادر پورٹ سے کنٹینر یارڈ تک ریلوے لائن کنکیوٹی کے معاملے پر غور کیا گیا۔

چیئرپرسن کمیٹی روبینہ خالد نے اجلاس میں ہدایت دی کہ گوادر پورٹ ریلوے سے کنٹینر یارڈ تک ریلوے ٹریک کی زمین کے حصول کا مسئلہ حل کیا جائے، جب تک گوادر منصوبے ملک کے ساتھ منسلک نہیں ہونگے تب تک فائدہ نہیں، ریلوے نے گزشتہ 40 سالوں میں کونسا ’نیا ٹریک‘ بچھایا؟ ریلوے ٹریکس کو بندر گاہوں سے جوڑے بغیر ترقی ممکن نہیں، گوادر میں سیکشن فور لگا کر ریلوے ٹریکس کیلئے زمین خریدی جائیں، لوگوں کو زمین کی جائز قیمت دیں۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ ریلوے نے پرانے ٹریکس کی بحالی کی، گوادر اس وقت بیٹھ چکا ہے، سرمایہ کاری کرنے والے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

سیکرٹری میری ٹائم افیئرز کا کہنا تھا کہ ریلوے لائن بچھانا ریلوے کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں