Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کا سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن و توہین چیف الیکشن کمشنر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں چلایا جائے گا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم 13 دسمبر کو عائد کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے اڈیالہ جیل میں ٹرائل کیلئے وزارت داخلہ کو دو روز میں تیاریاں مکمل کرنے اور ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ خبریں