پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں نو منتخب اہم عہدیداران کے بقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی بلامقابلہ وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مقرر کردیے گئے ہیں۔
چوہدری پرویز الٰہی مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف جبکہ فردوس شمیم نقوی کو مرکزی نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے مطابق سینیٹر سیف اللہ ابڑو، قاسم خان سوری اور مشتاق احمد غنی بھی پارٹی کے مرکزی نائب صدور مقرر کردیے گئے ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔



















