بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) حکومت بنانے کیلئے متحرک ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بی اے پی نے الیکٹیبلز سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا۔
بی اے پی چھوڑ کر جانیوالے ممبران دوبارہ پارٹی میں آنے کیلئے رابطہ کر رہے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کوئٹہ آمد پر الیکشن کے حوالے سے مزید فیصلے ہونگے، الیکشن کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے بات چیت بھی ہو سکتی ہے۔
سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور انتخابی اتحاد پر ابتک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، نیا دفتر فعال کر دیا گیا اور ٹکٹوں کیلئے درخواستوں کا وقت ختم ہو گیا ہے، بڑی تعداد میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے ٹکٹ کیلئے درخواستیں دیں۔
پارٹی کی جانب سے آئندہ چند روز میں انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان میں عام انتخابات کے لیے آٹھ فروری 2024 کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔



















