Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف واثق قیوم عباسی نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واثق قیوم عباسی نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے قوم کو گمراہ کرنے کے بیانیے سے اختلاف کرتا ہوں۔

واثق قیوم عباسی کا کہنا تھا کہ اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا بوجھ اٹھانا میرے لئے ناقابل برداشت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری عطاء اللہ خان شادی خیل نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

عطاء اللہ خان شادی خیل نے آئی پی پی کے رہنما میجر (ر) خرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ علاقے کے لوگوں کی مشاورت سے کروں گا، آئندہ الیکشن پی پی 88 سے لڑوں گا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی خواتین ونگ کی رہنما طاہرہ نسیم نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

 

متعلقہ خبریں