Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کو آئندہ سال کیلئے زرمبادلہ ذخائر 13.6 ارب ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی

میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل ٹیبل میں آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کیلئے یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کیلئے زرمبادلہ ذخائر 13.6 ارب ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو رواں مالی سال کے اختتام تک مرکزی بنک کے زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی، آئندہ مالی سال کے دوران 6.34 ارب ڈالر کے قرضوں کو رول اوور کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے آئندہ مالی سال کیلئے بیرونی سرمایہ 1.31 ارب ڈالر بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

ایم ایف پی ٹیبل کے مطابق رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری 70 کروڑ ڈالر تک بڑھے گی، رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ایس آئی ایف سی کردار ادا کرے گی۔

وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کیلئے یقین دہانیاں نئے قرض پروگرام کیلئے ہیں۔

متعلقہ خبریں