Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق وزیر اعلیٰ کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ لیاقت جتوئی نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

   تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ لیاقت جتوئی کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حصہ نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیر پگاڑا اور ارباب غلام رحیم سے رابطے میں ہوں، ارباب غلام رحیم سے دیرینہ تعلقات ہیں۔

دوسری جانب سابق رکن سندھ اسمبلی مظفر علی شجرہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن ) سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر بشیر میمن نے کہا کہ مظفر علی شجرہ کی پارٹی میں شمولیت کراچی میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

متعلقہ خبریں