Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر برائے سیاحت وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات

سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے مشیر برائے سیاحت وزیراعلی گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات ماڈل ٹاؤن میں شہبازشریف کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں مشیر برائے سیاحت وزیراعلی گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی نے شہبازشریف سے گلگت بلتستان میں حالیہ سیاحوں کے قتل پر تفصیلی گفتگو کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہونے والے سیاحوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔

ملاقات میں شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ سیاحوں کا قتل افسوسناک تو ہے لیکن اس کے سد باب کےلئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔

  انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاحوں کی سکیورٹی کو نہ صرف فول پروف بنا رہے ہیں بلکہ سیاحوں کے قتل میں ملوث عناصر کو پکڑنے کےلئے پولیس کوششیں کررہی ہے۔

مشیر برائے سیاحت وزیراعلی گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی نے مزید کہا کہ آٹھ فروری کو ہونے والے الیکشن سے جمہوریت اورمعیشت کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں