پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا چھٹا اجلاس جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ہو رہا ہے جس میں اٹک، جہلم اور چکوال سے موزوں امیدواروں کا انتخاب جاری ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف، الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار، سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور رانا ثناءاللہ اجلاس میں شریک ہیں۔
بورڈ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے علاوہ ڈویژنل کوآرڈینیٹرز بھی شریک ہیں۔
واضح رہے کہ پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، صوبہ بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کر چکا ہے۔



















