Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑا استعفیٰ آگیا

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے تصدیق کی کہ میں پی ٹی آئی اور سینیٹ سے استعفیٰ دے رہاہوں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی حالات اور صحت کی وجہ سے پچھلے دو ڈھائی سال بہت مشکل رہے۔ اہل خانہ اور دوستوں کی مشاورت کے بعد سیاست چھوڑ رہا ہوں۔

   خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ شوکت ترین کے خلاف یہ مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

شوکت ترین پر مقدمہ ان کی سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں درج ایف آئی آر کے مطابق مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کر رہے تھے۔

مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی گفتگو کی گئی، آڈیو میں شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ وفاقی حکومت کو سرپلس بجٹ واپس نہ کیا جائے۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ بغاوت اور اشتعال انگیزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں