Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹادیا گیا

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی محمد رازق سنجرانی کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی محمد رازق سنجرانی کو وزارت انرجی ڈویژن پیٹرولیم کی سفارش پر ایم ڈی سینڈک میٹلز لمیٹڈ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

  رازق سنجرانی کو 2008 میں سینڈک میٹل لمیٹڈ کا ایم ڈی تعینات کیا گیا تھا، تاہم اب انہیں نگران وزیراعظم کے حکم پر برطرف کیا گیا ہے۔

سینڈک میٹلز لمیٹڈ کا بورڈ بہت جلد اس فیصلے کی تصدیق کردے گا۔

 

 

رازق سنجرانی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انکو ایم ڈی کے عہدے سے غیر قانونی طور پر رات گئے نوٹیفیکیشن جاری کرکے ہٹایا  گیا ہے۔

خاندانی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ ساری کارروائی نگران وزیراعظم کی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے ساتھ سیاسی رسی کشی کی پاداش میں کی گئی ، اس عمل سے کمپنی کو نقصان ہوگا اور اسطرح غیرقانونی مداخلت سے بڑے پراجیکٹ کا جاری کام رکاوٹ کا شکار ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے سیاسی رنجش کی بناء پر چئیرمین سینیٹ کے بھائی کو غیر قانونی طور پر الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لیے بغیر رات دوبجے نوٹیفیکیشن نکلوا کر ہٹوایا ہے ۔ اس معاملے کو چیلنج کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں