Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ن لیگ اور آئی پی پی کی چھ رکنی کمیٹی تشکیل

آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے (ن) لیگ اور آئی پی پی کی چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کمیٹی میں رانا ثناء اللہ، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق جبکہ استحکام پاکستان پارٹی سے عون چوہدری، اسحق خاکوانی اور نعمان لنگڑیال کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں فارمولہ اور امیدواروں کا چناؤ کرے گی۔

کمیٹی جمعے کی شام مذاکرات کا پہلا راؤنڈ کر چکی ہے، پہلے راؤنڈ میں مسلم لیگ (ن) اور آئی پی پی کے درمیان مختلف نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے پیش رفت ہوئی۔

مسلم لیگ ن لاہور میں علیم خان کو قومی اسمبلی کی نشست پر سپورٹ کرے گی جبکہ ساہیوال میں نعمان لنگڑیال کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔

ن لیگ عون چوہدری اور اسحاق خاکوانی کے مقابلے میں بھی اپنا امیدوار نہیں لائے گی جبکہ لودھراں میں بھی ن لیگ ایک قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر آئی پی پی کی حمایت کرے گی۔

مسلم لیگ ن کی کمیٹی اگلے چند روز میں نواز شریف کے سامنے آئی پی پی کے مطلوبہ حلقوں کی فہرست پیش کرے گی۔

آئی پی پی کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی جانیوالی نشستوں کا حتمی فیصلہ نواز شریف کرینگے۔

متعلقہ خبریں