Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی ادارہ صحت نے پاکستانی کھانسی کے شربت سے متعلق ایک اور الرٹ جاری کردیا

عالمی ادارہ صحت نے پاکستانی کھانسی کے شربت سے متعلق ایک اور الرٹ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ لاہور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے بنائے ہوئے کھانسی کے شربت میں زہریلی کثافتیں پائی گئیں۔

غیر معیاری سیرپ مالدیپ، نجی سمیت کئی ممالک میں پایا گیا۔ ڈریپ کا کہنا ہے کہ متعلقہ فارماسیوٹیکل کمپنی کا سیرپ سیکشن پچھلے ماہ بند کر چکے ہیں۔

دوسری جانب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے سیرپ بنانے والی تمام فارماسوٹیکل کمپنیوں کو گلیسرین ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

 ڈریپ نے تمام ادویہ سازوں کو گلیسرین اور سوربیٹول ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ترجمان ڈریپ کا کہنا ہے کہ گلیسرین اور سوربیٹول کھانسی اور الرجی کا شربت بنانے میں استعمال کی جاتی ہے، سیرپ بنانے والی تمام فارماسوٹیکل کمپنیاں گلیسرین ٹیسٹ کرکے استعمال کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں