13ویں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا کراچی گالف کلب میں انعقاد ہوا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 13ویں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 400 سے زائد گالفرز شریک ہیں، ٹورنامنٹ 7 کیٹیگریز میں کھیلا جائے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپئن شپ کا انعقاد جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کے زیر اہتمام پاک بحریہ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ افتتاحی تقریب سے قبل میڈیا کے نمائندوں کو چیمپئن شپ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جبکہ پریذیڈنٹ سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ رئیر ایڈمرل عبد الباسط نے میڈیا کو بھی بریفننگ دی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں سول و ملٹری افسران اور گالف کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔



















