Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔

 پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 11، اسکردو منفی 08، سری نگرمنفی05، استور، کالام منفی 04، گوپس، گلگت منفی03، قلات اور کوئٹہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں