Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کا ماحول گرم؛ پیپلز پارٹی کے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز

پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹیوں نے سیاسی جماعتوں سے رابطے کا عمل شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رابطہ کمیٹی نے عوامی نیشنل پارٹی سے رابطہ کیا جس کے دوران کے پی اور کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس دوران پیپلز پارٹی اور اے این پی نے سیاسی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا۔

پیپلز پارٹی نے ایم ڈبلیو ایم اور پاکستان عوامی تحریک، قومی وطن پارٹی سے بھی رابطے کر کے ان کو جلد ملاقات کرنے پر امادہ کر لیا۔

رابطہ کمیٹی جلد دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں سے بھی رابطے کرے گی جس کے دوران سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت ہو گی جس کی کارکردگی رپورٹ قیادت کو بھجوائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں