چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم بے نظیر بھٹو کے کیس کو دوبارہ کھولنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے کوہاٹ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی نے مظلوم عوام کی نمائندگی کی ہے، ہم کمزوروں کے نمائندے ہیں، پاکستان کے تمام مسائل کا حل پی پی پی کے منشور میں موجود ہے، ہمارا مقابلہ ان سیاستدانوں سے نہیں غربت اور مہنگائی سے ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو عوامی لیڈر تھے، ہم نفرت کی سیاست نہیں کرتے، پی پی پی تمام طبقوں کی نمائندگی کرتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ دوسری جماعتوں کے قائدین اپنے کام نکالنے کے لئے ایلکشن لڑنے کی تیاری کر ہے ہیں، ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، ہم کسانوں کو فائدہ پہنچائیں گے، مزدوروں کو ان کا حق پہنچائیں گے، ہم اس مشکل مالی بحران میں نوجوانوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، ہم ایکشن کے ذریعے بے روزگاروں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاست اور حکومت عوام کے ساتھ ہے، پی پی پی کے سابقہ قائدین کے پروگراموں کو جاری رکھیں گے، ہم عوام کو ان کا حق پہنچائیں گے، رائیلٹی کا حق عوام کو پہنچائیں گے، ہم بے نظیر بھٹو کے کیس کو دوبارہ کھولنا چاہتے ہیں، ان کے قتل میں کون کون سہولت کار تھے؟



















