سراج الحق نے کہا ہے کہ خاندانی سیاست قوم اور ملک کے لیے کینسر سے زیادہ خطرناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران طبقہ خود اربوں ڈالر کا مالک ہے، ملک پر اسی ہزار ارب روپے کا قرضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاندانی سیاست قوم اور ملک کے لیے کینسر سے زیادہ خطرناک ہے، دو خاندانوں نے سات دفعہ حکومت کی لیکن ملک ترقی کی بجائے کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا ۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی غیر یقینی معاشی اور سیاسی صورتحال کے ذمہ دار یہی نا اہل لوگ ہیں، آئندہ حکومت لاڈلوں اور سپر لاڈلوں کی بنیاد پر نہیں بنے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک کو مسائل سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، اب حل صرف جماعت اسلامی ہے اور یہی ایک آپشن ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کا دن نوجوانوں کی نئی امیدوں اور جماعت اسلامی کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہوگا،8 فروری یوم نجات ہوگا عوام دشمن پارٹیاں منہ کے بل گریں گی۔



















