Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر اعظم انوار الحق کی خضدار میں دھماکے کی مذمت

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے خضدار میں دھماکےکی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نگران وزیر اعظم نے دھماکے میں سی ٹی ڈی ایس ایچ او محمد مراد کی شہادت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ نگران وزیراعظم نے شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی دعا بھی کی۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کر نے والے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

خضدار میں بم دھماکا؛ سی ٹی ڈی پولیس افسر شہید

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سلطان ابراہیم روڈ پر دھماکہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) کی گاڑی پر کیا گیا، دھماکے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی ، دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی محمد مراد جاموٹ شہید جبکہ دو راہگیر زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں