مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی اپنی حکمت عملی ہے،کسی سےلڑائی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے بول نیوز کے پروگرام تبدیلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کا ہر لیڈر اخلاق کے دائرے میں گفتگو کرتا ہے، مسلم لیگ ن الیکشن سے خوفزدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے ن لیگ سے اتحاد کرتے رہے ، ایک مشترکہ مفادات کیلئے ساری پارٹیوں نے اتحاد کیا، ہمیں مسلم لیگ ن کے اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں۔
مولابخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ ہمیشہ سے پی پی کے خلاف رہی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی اپنی حکمت عملی ہے،کسی سےلڑائی نہیں۔
مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے مزید کہا کہ کراچی میں ایم کیوایم ایک حقیقت ہے، پی ڈی ایم دور میں سندھ کو کچھ نہیں ملا۔



















