پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ضلع نائب ناظم ملک صدیق پارٹی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق ضلع نائب ناظم ملک صدیق پارٹی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ خیبر پختون خوا کے صدر امیر مقام نے چارمرتبہ من پسند افراد کو ٹکٹیں دیں جو ناکام ہوئے، ہم سب خاندانی مسلم لیگ میں ہیں، آج تک ہم نے کوئی الیکشن نہیں ہارا۔
ملک صدیق نے کہا کہ سوات میں مسلم لیگ پارٹی کو ایک خاندان تک محدود کردیا گیا ہے، کس پارٹی میں شمولیت اختیار کروں گا فیصلہ نہیں کیا۔



















