Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی گرفتاری ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف  کے سابق صوبائی وزیر انور زیب خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر انور زیب خان کو باجوڑ پولیس نے قبائلی ضلع باجوڑ میں ورکرز کنونشن کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔

 یاد رہے کہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف 7 دسمبر کو وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے انور زیب کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

 

Anwar Zeb Khan

 

اس سے قبل آج باجوڑ میں ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کی جانب سے ورکرز کنونشن منعقد کرنے کے اعلان کے جواب میں انور زیب خان سے تعلق رکھنے والے حجرے کو سیل کر دیا۔

واضح رہے کہ 22 نومبر کو ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ایک عوامی اجتماع میں اس وقت کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس واقعے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں