Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اہل کشمیر اور اہل فلسطین کو ایک دن ظالموں سے ضرور آزادی ملے گی، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ اہل کشمیر اور اہل فلسطین کو ایک دن ظالموں سے ضرور آزادی ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور غزہ میں بھارت اور اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں خطوں کے عوام اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، اہل کشمیر اور اہل فلسطین کو ایک دن ظالموں سے ضرور آزادی ملے گی۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کشمیریوں اور فلسطینیوں کی بھرپور سفارتی، سیاسی، اخلاقی امداد کرے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی دونوں مظلوم اقوام کی ہرحال میں مدد جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں