Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء عام مارکیٹ سے مہنگی ہوگئیں

ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء عام مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے لگیں۔

دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، ٹوٹا باسمتی چاول، دال چنا، چینی، سفید چنے عام مارکیٹ سے مہنگے ہوگئے ہیں۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا عام مارکیٹ سے 19 روپے 66 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جبکہ عام مارکیٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2820 روپے 34 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی عام مارکیٹ سے 20 روپے تک مہنگی یعنی 155 روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ عام مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

سفید چنا عام مارکیٹ میں یوٹیلٹی سٹورز سے 18 روپے سستا فروخت ہورہا ہے، باسمتی چاول یوٹیلٹی سٹورز کی نسبت عام مارکیٹ میں 7 روپے 60 پیسے سستا فروخت ہورہا ہے، دال چنا یوٹیلٹی سٹورز کی نسبت عام مارکیٹ میں 20 روپے تک سستا فروخت ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں