Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات کی تیاریاں؛ الیکشن کمیشن نے اہم تعیناتی کردی

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسرز، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسرز، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 859 حلقوں کیلئے آر اوز، ڈی آر اوز اور اے آر اوز تعینات کردیے، الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت کیلئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 36 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کردیے، پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 41 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کردیے، سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 30 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کردیے، بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 36 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کردیے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 266 ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کردیے ہیں، اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 3 ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کردیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 45 ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز، پنجاب سے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 141 ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز، سندھ سے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 61 ریٹرننگ آفیسر، اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز، بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 16 ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کردیے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کیلئے 8 ریٹرننگ آفیسرز تعینات کردیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کیلئے 115 ریٹرننگ آفیسرز، اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز، پنجاب کی صوبائی اسمبلی کیلئے 297 ریٹرننگ آفیسرز، اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کردیے، سندھ کی صوبائی اسمبلی کیلئے 130 ریٹرننگ آفیسرز، اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز، الیکشن کمیشن نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کیلئے 51 ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام؛ سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمشنر کا تبادلہ

تفصیلات کے مطابق سندھ کے الیکشن کمشنر اعجاز انور کو بلوچستان میں صوبائی الیکشن کمشنر تعینات کردیا ہے جبکہ بلوچستان کے الیکشن کمشنر شریف اللہ کو سندھ میں صوبائی الیکشن کمشنر تعینات کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں