Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف بی آر کا نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے سرکار میں موجود نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق سینیئر بیوروکریسی، مالیاتی اداروں اور سرکاری اداروں میں نان فائلرز کا سراغ لگایا جائے گا، ریگولیٹری اداروں میں بھی نان فائلرز کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کئی اعلیٰ سرکاری افسران انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرا رہے ہیں، ایف بی آر مالیاتی اداروں کے سینئر ایگزیکٹیوز کے خلاف بھی کارروائی کرے گا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے نان فائلرز کے ڈیٹا مرتب کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، اعدادوشمار کے مطابق نان فائلرز کے اثاثہ جات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایف بی آر نے ریٹیلرز کیلئے نئے سیلز ٹیکس قواعد جاری کردیئے 

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کا دائرہ کار ٹیئرون ریٹیلرز سے بڑھا کر سب پر لاگو کردیا اور سیلز ٹیکس ایکٹ 2006 کے قواعد میں ترمیم کردی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیلرز کو سیلز ٹیکس ادائیگی کا لائسنس جاری کیا جائے گا، لائسنس کے حصول کیلئے درکار معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازم ہوں گیں، ایف بی آر اس ضمن میں لائسنسنگ کمیٹی قائم کرے گا، لائسنسنگ کمیٹی کمپنیوں کو لائسنس کا اجراء کرے گی، کمیٹی دستیاب معلومات کے مطابق لائسنس جاری یا منسوخ کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں