Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر ہیں، رانا تنویر

رانا تنویر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنماء رانا تنویر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف پارٹیاں میاں نواز شریف سے الیکشن کے سلسلہ میں رابطہ کررہی ہیں، جہاں ہمارے مضبوط اور وفادار ساتھی ہیں وہاں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2014 دھرنا پر ایکشن لیا جاتا تو اسکے بعد سازشیں نہ ہوتیں ، بلاول بھٹو اپنے سیاسی قد سے بڑی باتیں کررہے ہیں۔

رانا تنویر نے یہ بھی کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر ہیں، مسلم لیگ ن الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔

ن لیگ کے رہنماء رانا تنویر نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کیخلاف ایک کیس رہ گیا ہے جو جھوٹا ہے، کل اس کیس کی تاریخ ہے جس میں وہ انشاءاللہ کلئیر ہونگے۔

متعلقہ خبریں