Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی قیادت نے باہمی اختلافات سے بچاؤ کیلئے فارمولا ترتیب دے دیا

پیپلز پارٹی قیادت نے باہمی اختلافات سے بچاؤ کیلئے فارمولا ترتیب دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت نے انتخابات  کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کر لی۔

پیپلز پارٹی قیادت نے پارٹی امور سے متعلق ذمہ داریاں تقسیم کر لیں، بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کا تعین کر لیا، بلاول بھٹو فرنٹ اور آصف زرداری بیک گرائونڈ میں رہیں گے۔

بلاول بھٹو انتخابی جلسے جلوس میں بیان بازی کریں گے جبکہ زرداری بیک ڈور ملاقاتیں، سیاسی جوڑ توڑ کریں گے۔

بلاول بھٹو پارٹی رہنماؤں کارکنان کو متحرک رکھنے کے زمہ دار ہونگے اور خطاب کریں گے جبکہ آصف زرداری ناگزیر صورت حال میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

سیاسی رابطے پارٹی میں شمولیت کے معاملات آصف زرداری دیکھیں گے، اہم شمولیت سے قبل بلاول بھٹو اور پارٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم باہمی مشاورت سے ہو گی جس پر سینئر رہنما، صوبائی تنظیم آن بورڈ ہو گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اعلان کر چکا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ سامنے آئی تاہم صدر سے مشاورت کے بعد 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوا۔

متعلقہ خبریں