Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتقام نہیں چاہتا، حساب لینا تو بنتا ہے، نواز شریف

قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا ہے کہ میں انتقام نہیں چاہتا مگر حساب چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف ساہیوال میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ فروری کو عوام پر مشتمل سب سے بڑی جے آئی ٹی اور عدالت بنے گی، عوام کی عدالت 8 فروری کو فیصلہ دے گی، مجھے انتقام سے کوئی غرض نہیں مگر حساب ہونا چاہیے، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا، ہمارے جانے کے بعد مہنگائی کنٹرول میں نہیں رہی، مجھ سے کئی زیادہ سزا پاکستان کے عوام کو دی گئی۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم نے کسی کے خلاف سازش نہیں کی، اپنا کام کیا، ملک میں سی پیک لائے، ترقی 6.3 پر لائے، اپنے دور میں ڈالر کو 4 سال باندھ کر رکھا، مجھے ایک فرد اور پارٹی کے طور پر سزا ملی، اصل سزا پاکستان کے عوام کو ملی جو روٹی کو ترستے ہیں، بچے اسکول نہ جا سکیں، کھانا نہ مل سکے اس سے بڑی کیا سزا ہے؟ میں نہیں چاہتا کوئی انتقام لیا جائے لیکن حساب لینا تو بنتا ہے، میرے ساتھ جو ہوا وہ ہوا لیکن عوام کے ساتھ غلط ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو دکھ ہمیں دیئے گئے اسکا کیا مداوا ہے؟ یہ وہ زخم ہیں جو کبھی نہیں بھریں گے، جعلی مقدمات کا کھوکھلا پن پوری دنیا میں واضح ہو گیا، پاناما میں کچھ نہیں ملا تو اقامہ کو بنا دیا، مجھے کرسی سے اتارنا چاہتے تھے تو اقامہ نکال لیا، مجھے وہ فیصلہ سنایا گیا جو دنیا میں مذاق بن گیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو نکال دیا گیا، جعلی مقدمات سے بریت ہوئی، جعلی مقدمات کا کھوکھلا پن آپکو معلوم ہو گا۔

متعلقہ خبریں