پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل خان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی کو شارجہ سے فیصل آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام کے مطابق فیصل خان نیازی کو امیگریشن کے دوران نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر آنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ فیصل خان نیازی خانیوال پی پی 209 سے ایم پی اے رہے جبکہ اب پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے لیے امیدوار ہیں۔



















