پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار ذوالفقار علی خان نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان نے صدر آئی پی پی علیم خان سے ملاقات کی اور قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
علیم خان نے سردار ذوالفقار علی خان کا آئی پی پی میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پی ملک کے محفوظ اور شاندار مستقبل کو یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا سفر امید سے یقین تک کا ہے، کامیاب ہوں گے، عام آدمی کا حکومت پر اعتماد بحال کریں گے اور تمام مسائل حل کرنا ہوں گے۔
صدر آئی پی پی علیم خان نے کہا کہ پنجاب کے علاوہ آئی پی پی دیگر صوبوں میں بھی کامیابی حاصل کریگی، ہر محب وطن ملکی استحکام اور خوشحالی میں ہمارا بھرپور ساتھ دے رہا ہے۔



















