Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی یادگار شہداء پر حاضری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آزاد جموں و کشمیر کے 2 روزہ دورہ پر مظفر آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد پہنچنے پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی پہنچنے پر آزاد جموں و کشمیر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مظفر آباد میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

بعدازاں نگران وزیراعظم نے شہداء گیلری کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں تحریک آزادی کشمیر کے رہنماؤں کی زندگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ خبریں