Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف شرط پر عملدرآمد، ایس ڈی جیز کیلئے رقم روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ڈی جیز کیلئے رقم روکنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق رواں مالی سال ایم این ایز کیلئے مختص رقم میں سے بقیہ 29 ارب جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کے باعث ایم این ایز اسکیموں کیلئے رقم جاری نہیں کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ایم این ایز کیلئے رواں مالی سال 90 ارب روپے مختص کیے جبکہ ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت رواں مالی سال 61 ارب روپے کی رقم جاری کیے گئے۔

ذرائع پلاننگ کمیشن کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال کے بقایا 20 ارب، رواں مالی سال کے 41 ارب روپے جاری کیے گئے تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایس ڈی جیز کیلئے رقم کی کٹوتی سے مالیاتی خسارہ کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں