قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے مجھے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات سے سرخرو کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دوبارہ دہشتگردی کا گڑھ بنادیا گیا ہے جبکہ 3سے 4فیصد کی مہنگائی کو 40فیصد تک پہنچا دیا گیا ہے۔
2014 کے دھرنوں سے میرے خلاف سازش کا آغاز ہوا۔۔ اللہ نے بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات میں سرخرو کیا۔۔ عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی خصوصی گفتگو#BOLNews #NawazSharif@NawazSharifMNS pic.twitter.com/Nwfj0XAmtc
— BOL Network (@BOLNETWORK) December 14, 2023
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرلیا تھا جبکہ ہم نے اپنے دور میں ملک سے لوڈشیڈنگ کا بھی خاتمہ کردیا تھا، مجھ سے دشمنی کرنے والوں نے پاکستان کو نشانہ کیوں بنایا؟ کسی لاڈلے کو لانے کے لیے پاکستان کو سزا کیوں دی گئی؟ پاکستان اور عوام کو کس گناہ کی سزا دی گئی؟ پاکستان کو معاشی تباہی کی طرف کیوں دھکیلا گیا؟
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ کسی لاڈلے کو لانے کیلئے مجھے ہٹانا، شرمناک کھیل بے نقاب ہوچکا ہے اور ساری باتیں ریکارڈ پر ہیں، آج میرے دل و دماغ میں یہ سوال انگارے کی طرح سلگ رہا کہ آپ کا کیا قصور تھا کہ آپ کو مجھ سے زیادہ سنگین سزائیں دی گئیں؟
مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ 2014 کے دھرنوں سے میرے خلاف سازش کا آغاز ہوا، مطلوبہ فیصلے حاصل کرنےکے لیے سینئر ججز کو دھمکیاں دی گئیں، مجھے سسیلین مافیا اور گاڈ فادر کی گالیاں دی گئیں۔
2014 کے دھرنوں سے میرے خلاف سازش کا آغاز ہوا، نواز شریف
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/d9lAsOIKwT #BOLNews #NawazSharif pic.twitter.com/UQTGb32OnS— BOL Network (@BOLNETWORK) December 14, 2023
ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے جیل میں رہا اور بیٹی کے ہمراہ سیکڑوں پیشیاں بھگتیں، جے آئی ٹی کی نگرانی کے لیے تین رکنی بینچ بنایا گیا، نیب کو تین ریفرنس دائر کرنےکا حکم دیا گیا، مجھ پر جھوٹے الزامات تھوپے گئے جبکہ جھوٹ، فریب اور سازش کی قلعی کھل گئی۔
نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں وزارت عظمیٰ سے فارغ کیا گیا ، میں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا، اللہ نے مجھے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات سے سرخرو کیا، عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا جبکہ میری جماعت کا ہر رکن مبارکباد کا حقدار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے زمانے میں مفت دوائیں اورمفت علاج ہوتا تھا نوازشریف خواب اور سبز باغ نہیں دکھاتا بلکہ نوازشریف جو کہتا ہے اللہ پر ایمان کی بنیاد پرکہتا ہے میں جو کہتا ہوں کر کے دکھاتا ہوں مجھے کبھی اچھے حالات نہیں ملے،جب بھی اقتدارسے نکالا گیا ملک کو بہترحالات میں چھوڑ کر گیا۔
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے مجھے ہر الزام سے بری کردیا سچی خوشی تب ہوگی جب عوام بھی بری ہوں گے، امید ہے کہ عوام8فروری کو ترقی یافتہ پاکستان کا فیصلہ سنائیں گے اور عوام اپنی بریت کا فیصلہ خود کریں گے۔



















