Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو انتخابات کروانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلیں

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو انتخابات کروانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق  ڈی آر  اوز  اور  آر اوز  کا  تقرر کردیا گیا تھا، ملک بھر میں ڈی آر اوز اور آر وز کی ٹریننگ بھی شروع کر دی تھی، ڈی آر اوز  اور  آر اوز کی ٹریننگ الیکشن شیڈول سے پہلے ضروری ہے، ٹریننگ ضروری ہے تاکہ شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی کا اجراء  اور  وصولی کر سکیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نے ڈی آر اوز  اور  آر اوز  کے تقرر  کو  چیلنج کیا، ڈی آر  اوز  اور  آر اوز کی تقرری کی معطلی کے بعدکی صورتحال پر غورکیا، جلد ہی اس پر آئندہ کا لائحہ عمل طےکیا جائےگا۔

الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کا الیکشن کمیشن کو کسی طور ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

اس کے علاوہ ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے جامع  منصوبے پر عمل پیرا ہے، انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تمام اہداف کو بروقت مکمل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں