Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے آرمی چیف کا انتہائی گرم جوشی سے استقبال کیا۔

اس موقع پر عالمی امن اور استحکام کے لیے سیکرٹری جنرل نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کو تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

آرمی چیف نے اس موقع پر پاکستان میں حالیہ دہشت گردی اور تحریک طالبان کے ملوث ہونے اور پاکستان میں دہشت گردی میں پڑوسی ممالک سے دراندازی کے حوالے سے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا۔

چیف آف دی آرمی اسٹاف نے سیکرٹری جنرل کو پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق حکومتی پالیسی، تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں سے حالیہ دنوں میں سیکیورٹی فورسز پہ حملوں کے بعد جدید ترین ہتھیاروں کے استعمال، کے پی کے صوبے میں تئیس سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت، تحریک طالبان پاکستان کے پاس ان جدید ترین ہتھیاروں کی موجودگی، جس میں نائٹ وژن آلات اور جدید ترین آٹومیٹک اسلحہ برآمدگی کے حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

آرمی چیف کا امریکی دورہ کامیابی سے جاری

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر دورے کے دوران امریکی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

اب تک آرمی چیف اپنے دورے میں سیکرٹری آف اسٹیٹ، ڈیفنس سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ، ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف اور اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے کامیاب
ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

آرمی چیف کے کامیاب دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھے گا، اس دورے سے پاکستان کا اہم امور پر نکتہ نظر بھی موثر طریقے سے اجاگر ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں