Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماہِ رمضان کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

آنے والے سال 2024 میں رمضان کب ہوں گے اس حوالے سے ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امارات فلکیاتی سوسائٹی کی ڈائریکٹر ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے اس بار رمضان المبارک مارچ 2024ء کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کی توقع ہے، تاہم سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے اور یہ سرکاری اسلامی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان برکتوں اور رحمتوں والے مہینے رمضان المبارک کی آمد کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں