محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا، تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مغربی بلوچستان، کشمیراورشمال مشرقی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر بارش جبکہ مری میں ہلکی برفباری ریکارڈ ہوئی۔



















