سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمان لوگوں کو فیک کالز کر کے فراڈ کرتے تھے، ملزمان میں لیاقت علی،اظہر اور مظہر شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے 3 عدد موبائل فون ، 3 اے ٹی ایم کارڈز اور 9 عدد سم کارڈز تحویل میں لے لیے گئے
ملزمان ایزی پیسہ اور مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے فراڈ کرنے میں ملوث تھے، خود کو شہری کا رشتہ دار یا دوست ظاہر کر کے دھوکہ دیتے تھے اور ہنگامی صورتحال کا حوالہ دے کر سادہ لوح شہریوں سے پیسے بٹورتے تھے۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



















