پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدر اور سابق صوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سردار یار محمد رند نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب میرا پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اب میرا سیاسی تعلق نہیں رہا ہے، میں نے اس وقت ہی پی ٹی آئی سے اظہارلاتعلقی کی جب وہ دورِ اقتدار میں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جلد باقاعدہ بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردوں گا، میں بڑی امید سے پی ٹی آئی میں گیا تھا مگر پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین نے بہت ناامید کیا۔
سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں اب تک آزاد حیثیت سے الیکشن حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، میرے حلقے کے عوام اور دوستوں کو بھی یہی مشورہ ہے کہ میں آزاد امیدوار کے طورپر الیکشن لڑوں، دو بڑی جماعتیں بلوچستان آئے تھے مجھے نہیں لگتا ہے کہ انکے ہاتھ کچھ آئے گا۔
پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدر اور سابق صوبائی وزیر سردار یار محمد رند کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اپنے جماعت میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، میں عمر کے اس حصے میں ہوں اب مجھے بہت سوچ سمجھ کا کسی پارٹی میں جانا چاہیے۔



















